سپریم کورٹ:دہری شہریت سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

حکومت کو بیرون ممالک سے آکر ٹیچرز کے پڑھانے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، چیف جسٹس

پیر 24 ستمبر 2018 23:19

سپریم کورٹ:دہری شہریت سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کے دہری شہریت سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔سپریم کورٹ میں مجوزہ کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔چیف جسٹس نے اس موقع پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم کوئی دروازہ بند نہیں کر رہے۔ہم چاہتے ہیں کہ عام سی یونیورسٹی سے پڑھ کر لوگ یہاں پڑھانے نہ آئیں۔

(جاری ہے)

ہم چاہتے ہیں اچھی درس گاہوں سے فارغ التحصیل استاد بیرونی ممالک سے آکر پڑھائیں۔چیئر مین ہائر یاجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری نے اس موقع پر عدالت کو بتایا کہ حکومت کو بیرون ممالک سے آکر ٹیچرز کے پڑھانے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے،اگر دروازہ بند کر دیا گیا تو مسئلہ ہو گا،کوالٹی کنٹرول میری جاب ہے،اگر کوئی نفسیات، کیمسٹری یا فزکس کا ماہر ہے تو اسے پاکستان میں آ کر پڑھانے کی اجازت ہونی چاہیے،میری تشویش یہ ہے کہ کسی بھی ملک کا استاد پاکستان آ کر پڑھا سکتا ہے۔عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیاہے ۔۔۔توصیف

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں