وزیراعظم عمران خان سے بی این پی سربراہ کی ملاقات

اختر مینگل نے افغان شہریوں کو پاکستان کی شہریت دینے کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کردیا وزیراعظم عمران خان نے اختر مینگل کو انکے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی

پیر 24 ستمبر 2018 23:34

وزیراعظم عمران خان سے بی این پی سربراہ کی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان سے بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے ملاقات کی اور افغان شہریوں کو پاکستان کی شہریت دینے کے معاملے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا، اختر مینگل نے کہا کہ افغان مہاجرین کو شہریت دینا ہمارے ساتھ کئے گئے معاہدے کی خلاف ورزی ہے،پیر کو وزیراعظم عمران خان سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے ملاقات کی، ملاقات میں حکومت اور بی این پی کے درمیان معاہدے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا، اختر مینگل نے افغان مہاجرین کو شہریت دینے کے معاملے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا، اختر مینگل نے کہا کہ افغان مہاجرین کو شہریت دینا ہمارے ساتھ کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی ہے، وزیراعظم عمران خان نے اختر مینگل کو انکے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں