پاک فوج تجربہ کار اور بیسٹ ان دا ورلڈ ہے،بھارت تباہ کن غلط فہمی کا شکار ہے، سید پرویز مشرف
بھارت کو کارگل اور 2002کے واقعات سے سبق سیکھنا چاہئیے،مسلمان اللہ اکبر کہہ دے تو پیچھے نہیں ہٹتا،ویڈیو بیان
پیر 24 ستمبر 2018 23:37
(جاری ہے)
اب زمانہ بدل گیا ہے، ہماری فوج پہلے والی نہیں رہی،اب افواج پاکستان ’’بیسٹ ان دی ورلڈ‘‘ہیں اور ان کے پاس وسیع تجربہ اور دلیری ہے۔
موجودہ بھارتی آرمی چیف سے قبل بھی کچھ لوگ آئے تھے جو پاکستان کے خلاف بھڑکیں مارتے تھے،انہیں منہ کی کھانا پڑی تھی۔کارگل میںہماری جوابی کاروائی سے بھارت بوکھلا گیا تھا اور بین الاقوامی طور پر آج بھی اس کا رونا روتا ہے۔ 2002میں انہوں نے ساری فوج پاکستان پر حملے کے لئے تیار کرلی تھی۔حتیٰ کہ بنگلہ دیش اورچین کی سرحدوں سے بھی فوج ہٹا لی تھی۔جواب میں ہم بھی تیار ہو گئے اور کھلے عام اعلان کردیا کہ اگر بھارت حملہ کرے گا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔دس ماہ تک یہ صورتحال رہی اور بالآخر بھارت پیچھے ہٹ گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلمان ہیں اور بھارتی حکام کو یہ سمجھنا چاہئیے کہ 22کروڑ پاکستانی ،بیس کروڑ ہندوستانی اور کشمیری مسلمان مل کر اللہ اکبر کا نعرہ لگائیں تو بھارت کا کیا بنے گا۔مسلمان جب اللہ اکبر کا نعرہ لگا دیتا ہے تو پیچھے نہیں ہٹتا۔ہمارے پاس اتنی طاقت ہے کہ کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے سکیں۔بھارتی وزیراعظم ہندوراج پر یقین رکھتے ہیں اور مسلمانوں کو مار کر سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔اب ان کی یہ ترکیب ناکام ہوگی کیونکہ بھارتی عوام بھی باشعور ہوچکے ہیںجو اس نظریئے پر یقین نہیں رکھتے۔انہوں نے ہلاک شدہ بھارتی فوجیوں کی لاشوں کی بے حرمتی کے الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجی تو ایسا کر سکتے ہیں مگر ہم مسلمان ایسا نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ایسی خبریں لائن آف کنٹرول پر بیٹھے جوان اپنے مقاصد کے لئے پھیلاتے ہیں جس پر حکام بیانات دیتے ہیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مختلف وفاقی وزارتوں، ڈویژنز میں اہم تعیناتیوں، آسامیوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیار ختم
لاڈلہ راج کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں دہشتگردی نے پھر سراٹھا لیا، اخونزادہ چٹان
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
دو لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد کی فوری درآمد کا معاملہ ای سی سی میں پیش کیا جائے،رانا تنویر حسین
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ..
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نان، روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا کا عالمی دن منایا گیا
بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر
مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا