بے روزگار نوجوانوں کے لیے پنجاب حکومت کا شاندار اقدام

بیروزگار نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے میں مدد فراہم کرنے کیلئے 30 لاکھ روپے آسان شرائط پر قرضہ دینے کا فیصلہ کرلیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 24 ستمبر 2018 23:45

بے روزگار نوجوانوں کے لیے پنجاب حکومت کا شاندار اقدام
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-24 ستمبر 2018ء) : بیروزگار نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے میں مدد فراہم کرنے کیلئے 30 لاکھ روپے آسان شرائط پر قرضہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بنے 2 ہفتوں سے زائد وقت گزر چکا ہے اور اس حوالے سے حکومت اپنے 100روزہ پلان پر عمل درآمد کے لیے انتہائی پرجوش دکھائی دیتی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی 100روزہ پلان کے حوالے سے سرپرائز کا عندیہ دے دیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس حوالے سے بتایا کہ پنجاب حکومت وزیر اعظم عمران خان کو 100روزہ پلان کے حوالے سے خوش کن سرپرائز دے گا۔اس حوالے سے پنجاب حکومت کی کابینہ نے پوری دلجمعی سے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔تاہم یہاں سب سے بڑی خوشخبری پنجاب کے نوجوانوں کے لیے ہے کیونکہ بیروزگار نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے میں مدد فراہم کرنے کیلئے سوفٹ لون پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کو وزارت صنعت وتجارت کے وزیر میاں اسلم اقبال کی جانب سے دی جانے والی سفارشات میں بتایا گیا ہے کہ قرض دینے کے لیے تین کیٹگریز بنائی گئی ہیں جن میں نوجوانوں کے پاس کاروبار کرنے کا آئیڈیا ہوگا، اسے 30 لاکھ روپے تک قرض دیا جائے گا ، کاروبار کرنے کے لئے نوجوان کو 20فیصد شو کرنا ہوگا جبکہ 80 فیصد قرض حکومت دے گی، ایک سال تک حکومت قرض کی قسط نہیں لے گی۔

دوسری کیٹگری میں ان افراد کو رکھا گیا ہے جو پہلے سے کاروبار کررہے ہیں لیکن سرمایہ نہ ہونے کے باعث کاروبار کو وسعت نہیں دے پائے، تیسری کیٹگری میں مڈل سے کم تعلیم یافتہ ایسے افراد کو رکھا گیا ہے کہ جو ہنر مند ہیں لیکن کام کرنے کے لیے پیسے نہیں انہیں تین سے پانچ لاکھ روپے میں کاروبار کروا کر دیا جائے گا تاکہ وہ اپنا گھر بھی چلا سکیں اور چار پانچ افراد کو نوکریاں بھی فراہم کرسکیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں