سابق وزیراعظم نواز شریف کو قریبی رفقاؤں نے مشورے دینا شروع کر دئے
اداروں کی بجائے عمران خان کو ٹارگٹ کریں، عمران خان کو ہی ہدف تنقید بنائیں
سمیرا فقیرحسین منگل 25 ستمبر 2018 12:06
(جاری ہے)
سابق وزیراعظم نواز شریف کو ان کے قریبی ساتھیوں نے مشورہ دیا ہے کہ آپ ریاستی اداروں کے بارے میں اپنا موقف اور بیانیہ تبدیل کرکے قومی اداروں کی بجائے پاکستان تحریک انصاف کی کارکاکردگی اور عمران خان کوتنقید کا نشانہ بنائیں اور انہیں ہی ہدف تنقید رکھیں۔
نواز شریف کے قریبی رفقا نے انہیں اسی نئے بیانیے کے تحت اکتوبر میں ہونے والے ضمنی الیکشن کی مہم چلانے کی بھی تجویز دی ہے ۔ آج کل نواز شریف رائے ونڈ پر موجود جاتی امرا میں اپنے قریبی عزیزوں اور دوست احباب سے ملاقاتیں کررہے ہیں جن میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف،سابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال اور سرداریاز بھی شامل ہیں۔ ان ملاقاتوں میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو بھی کی جارہی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی حلقوں نےان سے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے بعد سے اب تک کارکردگی متاثر کُن نہیں ،لہٰذا مسلم لیگ ن پاکستان تحریک انصاف کے پہلے 100 روزہ ایجنڈے کو ٹارگٹ کر کے اپنے سیاسی مقاصد حاصل کر سکتی ہے۔ نوازشریف کو تجویز دی گئی کہ وہ خود ضمنی الیکشن کی مہم کے لیے باہرنکلیں تاکہ پارٹی اُمیدواروں کی جیت یقینی بنائی جاسکے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہےکہ اکتوبر میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں کم ازکم پنجاب کی حد تک نوازشریف الیکشن مہم چلائیں۔یہی نہیں بلکہ سابق وزیراعظم نوازشریف سیاستدانوں سے ہونے والی ملاقاتوں میں پارٹی پالیسی کے بارے میں بھی مشاورت کرنے میں مصروف ہیں ۔ قریبی ساتھیوں نے نوازشریف سے کہا کہ اب ٹکراؤ کی سیاست ترک کرکے مفاہمتی لائحہ عمل اختیار کریں۔ لیکن نواز شریف جارحانہ پالیسی کو لے کر چلنے پر قائل ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیانیے پر کسی طور بھی سمجھوتہ نہیں کر سکتے جس کےبعد اب قومی اداروں کو چھوڑ کرپاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور عمران خان کو ہدف تنقید بنانے پر غور کیا جا رہا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ ن ریاستی اداروں کی بجائے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ہی ٹارگٹ کرے گی جس سے نواز شریف کے بیانیے کو مزید تقویت ملے گی اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا مسلم لیگ ن کا ہدف بھی پورا ہو جائے گا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شیر افضل مروت کی حفاظتی منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
اسلام آباد پولیس کا جی 13 میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر ..
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
دو لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد کی فوری درآمد کا معاملہ ای سی سی میں پیش کیا جائے،وفاقی وزیر صنعت وپیداوار
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے مؤثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ..
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان