قومی اسمبلی، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) آرڈیننس 2018ء کو مزید 120 دنوں کیلئے توسیع دینے کی قرارداد کی منظوری

منگل ستمبر 14:14

قومی اسمبلی، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) آرڈیننس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2018ء) قومی اسمبلی نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) آرڈیننس 2018ء کو مزید 120 دنوں کے لئے توسیع دینے کی قرارداد کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے قرارداد پیش کی کہ قومی اسمبلی پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) آرڈیننس 2018ء کو چار اکتوبر 2018ء سے مزید 120 دنوں کیلئے توسیع دینے کا فیصلہ کرتی ہے‘ قومی اسمبلی نے قرارداد کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments