اقتصادی رابط کمیٹی کا اجلاس :بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے فی یونٹ اضافے کی تجویز

بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے صارفین پر 400 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل ستمبر 14:02

اقتصادی رابط کمیٹی کا اجلاس :بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے فی یونٹ اضافے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 ستمبر۔2018ء) وزیرخزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس آج ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے فی یونٹ اضافے کی سمری پیش کی جائے گی. ای سی سی کے لیے تیار سمری میں وزارت توانائی نے تجویز دی ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کم سے کم دو جبکہ زیادہ سے زیادہ چار روپے اضافہ کیا جائے.ذرائع کے مطابق 50 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے فی یونٹ نرخ 2 روپے سے بڑھا کر 4 سے 6 روپے ، 100 یونٹ پر ریٹ 5.79 روپے سے بڑھا کر 7 سے 9 روپے ، 200 یونٹ استعمال پر 8.11 روپے سے بڑھا کر 10 سے 12 روپے کرنے کی تجویز ہے.وزارت خزانہ نے تجویز کیا کہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 10.20 روپے سے بڑھا کر 12 سے 14 روپے ، 700 یونٹ کے استعمال پر 15.54 روپے سے بڑھا کر 17 سے 19 روپے جبکہ اس سے زائد یونٹ پر نرخ 17.27 روپے فی یونٹ سے بڑھا کر 19 سے 21 روپے کیے جائیں۔

(جاری ہے)

قیمتیں بڑھنے سے صارفین پر 400 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا.اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی ( ای سی سی ) نے گزشتہ اجلاس میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں بھی 143 فیصد تک اضافے کی منظوری دی تھی جس سے صارفین پہلے ہر ماہ 94 ارب روپے کے بوجھ تلے دب چکے ہیں.اجلاس میں برآمدی صنعت کے لیے بجلی کی قیمت کم کرنے اور درآمدی ایل این جی کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ بجلی مہنگی کرنے کی سمری بھی پیش کی جائے گی.واضح رہے کہ حکومت اس سے قبل گیس کی قیمتوں میں 10 سے لے کر 143 فیصد تک اضافہ کرچکی ہے جبکہ منی بجٹ کی صورت میں عوام پر مہنگائی کا بم بھی گرایا جاچکا ہے.ذرائع کے مطابق 50 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے فی یونٹ نرخ 2 روپے سے بڑھا کر 4 سے 6 روپے ، 100 یونٹ پر ریٹ 5.79 روپے سے بڑھا کر 7 سے 9 روپے ، 200 یونٹ استعمال پر 8.11 روپے سے بڑھا کر 10 سے 12 روپے کرنے کی تجویز ہے.وزارت خزانہ نے تجویز کیا کہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 10.20 روپے سے بڑھا کر 12 سے 14 روپے ، 700 یونٹ کے استعمال پر 15.54 روپے سے بڑھا کر 17 سے 19 روپے جبکہ اس سے زائد یونٹ پر نرخ 17.27 روپے فی یونٹ سے بڑھا کر 19 سے 21 روپے کیے جائیں

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments