عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر عارف علوی

خوارک کی کمی کے بچوں پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں،اس حوالے عوامی آگاہی کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی وزارت قومی صحت کے دورہ کے موقع پر گفتگو

منگل 25 ستمبر 2018 18:09

عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر عارف علوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، سو فیصد بچوںکیلئے حفاظتی ٹیکوں کو یقینی بنانا ہوگا، خوراک اور صحت کے معاملات میں عوامی آگاہی کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے یہ بات منگل کو وزارت قومی صحت کے دورہ کے موقع پر کہی۔

اس موقع پروفاقی وزیر اور سیکریٹری وزارت قومی صحت نے صدر مملکت کو تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے ضمن میں تمام ادراوں کو بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ خوراک اور صحت کے معاملات میں عوامی آگاہی مہم کی ضرورت ہے، خوارک کی کمی کے ہمارے بچوں پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ ہمیں سوفیصد بچوں کے لئے حفاظتی ٹیکوں کو یقینی بنانا ہو گا، انہوں نے کہا کہ صحت کی انشورنس/کوریج کے ذریعے غریب کو تحفظ فراہم کرنا ہوگا، صدر نے صوبوں کے ساتھ صحت کے معاملہ میں تعاون بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں