محمد صادق سنجرانی کی سابق سینیٹر سحر کامران کو رشین فیڈریشن کی طرف سے ایوارڈ ملنے پر مبارکباد

منگل 25 ستمبر 2018 18:49

محمد صادق سنجرانی کی سابق سینیٹر سحر کامران کو رشین فیڈریشن کی طرف سے ایوارڈ ملنے پر مبارکباد
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق سینیٹر سحر کامران کو رشین فیڈریشن کی طرف سے ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سابق سینیٹر سحر کامران کو پاکستان اور رشین فیڈریشن کے مابین تعلقات کی بہتری کے لئے کام کرنے پر رشین فیڈریشن کی طرف سے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ہمارے لئے قابل فخر ہے۔ انہوں نے ایوارڈ ملنے پر سابق سینیٹر کو مبارکباد دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں