صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ پہننے کے قانون پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت پر زور

منگل 25 ستمبر 2018 20:22

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ پہننے کے قانون پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت پر زور
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ پہننے کے قانون پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا ہے تاکہ ہر سال ٹریفک حادثات میں ہزاروں قیمتی جانوں کے نقصان سے بچا جا سکے۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سر میں لگنے والی چوٹیں جان لیوا ثابت ہو رہی ہیں، ہمیں ہیلمٹ پہننے کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں عام لوگوں کیلئے ہیلمٹ کو سستا کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے ریسکیو 1122 کی جانب سے پیش کردہ اعداد و شمار پر مبنی ایک روزنامہ کی خبر بھی شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 2018ء کے دوران پنجاب میں ٹریفک حادثات میں زیادہ تعداد موٹر سائیکلوں کے حادثات کی ہے، رواں سال پنجاب میں تقریباً 2 لاکھ 41 ہزار 549 حادثات رونما ہوئے جن میں سے 5408 (35.41 فیصد) واقعات میں شدید چوٹیں اور سر کے زخم آئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں