کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے، کوئی خواہ کتنے ہی بڑے عہدے پر ہو، قانون سب پر لاگو ہوتا ہے،

پنجاب کے وزیراعلیٰ پر جس امیدوار پر تشدد کا الزام لگایا جا رہا ہے اس نے 390 ووٹ لئے، وزیراعلیٰ کا معاملے سے کوئی تعلق نہیں، وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی کا سینیٹ میں جواب

منگل 25 ستمبر 2018 20:33

کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے، کوئی خواہ کتنے ہی بڑے عہدے پر ہو، قانون سب پر لاگو ہوتا ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ پر جس امیدوار پر تشدد کا الزام لگایا جا رہا ہے، اس نے 390 ووٹ لئے، وزیراعلیٰ کا معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا میں حفیظ بزدار بلوچ، جنہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف الیکشن لڑا، کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج اور ان کے خاندان پر تشدد کے معاملے پر وزارت کی طرف سے جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے، کوئی خواہ کتنے ہی بڑے عہدے پر ہو، قانون سب پر لاگو ہوتا ہے۔

حاصل بزنجو میرے لئے قابل احترام ہیں جنہوں نے یہ معاملہ اٹھایا۔ متعلقہ ڈی آئی جی گیلری میں بیٹھے ہیں، ان سے اور دیگر ذرائع سے بھی میں نے معلومات حاصل کی ہیں۔ وزیراعلیٰ کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس حلقے سے الیکشن لڑا ہے اور 26 ہزار ووٹ لئے ہیں۔ حفیظ بزردار نے 390 ووٹ لئے ہیں اور آٹھویں نمبر پر آئے ہیں۔ علاقے میں قبائلی لڑائی ہے۔ پہلے بھی ایسے واقعات ہوئے ہیں۔ ہماری طرف سے کسی کو عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھانے نہیں دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سینیٹر حاصل بزنجو نے یہ معاملہ 18 ستمبر کو پارلیمان میں اٹھایا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں