اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس میں سالانہ عمومی بحث شروع، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہفتہ کے روز جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے

منگل 25 ستمبر 2018 20:57

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس میں سالانہ عمومی بحث شروع، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہفتہ کے روز جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس میں سالانہ عمومی بحث منگل کو نیو یارک میں شروع ہو گئی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کررہے ہیں اور وہ ہفتہ کے روز جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

عمومی بحث کے پہلے روز چھتیس ممالک کے سربراہان مملکت اور حکومت جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ ان میں امریکہ، برازیل، ایکواڈور، ترکی، فرانس اور نائجیریا کے صدور، اردن کے فرمانروا، ایران کے سپریم لیڈر اور برطانیہ کے وزیراعظم شامل ہیں۔اس سال کا موضوع ’’اقوام متحدہ سے متعلقہ تمام افراد، پرامن، مساوی اور پائیدار معاشروں کیلئے عالمی قیادت اور مشترکہ ذمہ داریاں‘‘ ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں