وزیراعظم پارلیمان کو دورہ سعودی عرب کے حوالے سے اعتماد میں لیں، سینیٹر میاں رضا ربانی

منگل 25 ستمبر 2018 21:17

وزیراعظم  پارلیمان کو دورہ سعودی عرب کے حوالے سے اعتماد میں لیں، سینیٹر میاں رضا ربانی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم ایوان میں تشریف لا کر پارلیمان کو اپنے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے اعتماد میں لیں، اس دورے کے میں کئی موقف سامنے آ رہے ہیں میڈیا میں آنے والے ان موقف سے متعلق پارلیمان کو آگاہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیراعظم نے سعودی عرب میں انٹر ویو دیتے ہوئے جو کچھ کہا کہ اس میں اور وزیر خارجہ کے بیان میں بہت فرق ہے اس سے بہت سے سوالات اٹھ رہے ہیں کیا سعودیہ کا پاکستان کے ساتھ کو ئی ایسا معاہدہ ہو اہی سعودی عرب کو سی پیک میں دعوت دی گئی ہے اس حوالے سے چین کو بھی اعتماد میں لیا گیا ’ اس حوالے سے وزیر اعظم پارلیمان میں آ کر جواب دیں۔

انہوں نے مزید کہا کوٹلی ستیاں میں بھی درختوں کو کاٹا جا رہا ہے اس حوالے سے پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کر لی گئی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں