منی بجٹ پیش کرنا موجودہ حکومت کے لئے ا خلاقی طور پر درست نہیں،غریب عوام کو نشانہ بنایا گیا ہے،سینیٹر سراج الحق

منگل 25 ستمبر 2018 21:17

منی بجٹ پیش کرنا موجودہ حکومت کے لئے ا خلاقی طور پر درست نہیں،غریب عوام کو نشانہ بنایا گیا ہے،سینیٹر سراج الحق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ منی بجٹ پیش کرنا موجودہ حکومت کے لئے ا خلاقی طور پر درست نہیں ضمنی بجٹ کے ذریعے غریب عوام کو نشانہ بنایا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضمنی اور منی بجٹ پیش کرنا اخلاقی طور پر درست نہیں موجودہ حکومت نے قوم کے ساتھ جو دعدہ کیے ہیں ساری قوم اس بجٹ کو دیکھ رہی ہے اس بجٹ میں موجود ہ حکومت ریلیف دے گی مگر بجٹ سے تو غریب عوام کو نشانہ بنایا گیا ہے اس بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافہ پر نظر رکھی گئی ہے اس کا اثر غریب عوام پر پڑے گا ، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دے اور غریب آدمی کی زندگی کو آسان بنائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں