عمران کے کہنے سے مودی چھوٹا نہیں ہوگا،یہ اپنی زبان پر قابو کھے

لیگی رہنما رانا افضل نے وزیر اعظم عمران خان کو نیچا دکھانے کےلیے مودی کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 25 ستمبر 2018 21:30

عمران کے کہنے سے مودی چھوٹا نہیں ہوگا،یہ اپنی زبان پر قابو کھے
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 ستمبر 2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا افضل نے وزیر اعظم عمران خان کو نیچا دکھانے کےلیے مودی کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔رانا افضل کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کہنے سے وہ چھوٹا آدمی نہیں ہو جائیگا۔ مودی جہاں جاتا ہے ریڈ کارپٹ بچھتا ہے، دنیا اسے تسلیم کرتی ہے۔تفصیلات کے مطابق 22ستمبر کو وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی جانب سے وزراء خارجہ سطح کے مذاکرات سے انکار پربھارت کواپنے جواب میں کہا کہ مذکرات کی بحالی کی میری دعوت کے جواب میں بھارت کا منفی اور متکبر رویہ باعث افسوس ہے۔

اپنی پوری زندگی میں نے ادنیٰ لوگوں کو بڑے بڑے عہدوں پر قابض ہوتے دیکھا ہے۔ یہ لوگ بصارت سے عاری اور دوراندیشی سے یکسر محروم ہوتے ہیں۔ وزیراعظم کے بیان پربھارتی صفوں میں آگ لگ گئی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم یہ بات تاحال پاکستان اور بھارت میں میڈیا کا موضوع بنا ہوا ہے ۔اس پر ایک نجی ٹی وی پر اینکر کامران شاہد نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا افضل سے اس معاملے پر بات کی اور کہا کہ یہ آپ لوگوں کی وجہ سے ہوا ہے کہ بھارت نے ہمارے وزیر اعظم کو کٹھ پتلی وزیر اعظم کہا ہے ۔

اس پر رانا افضل انی غلطی پر غور کرنے کی بجائے وزیر اعظم ہی پر چڑھ دوڑے۔لیگی رہنما رانا افضل کا کہنا تھا کہ کسی کے کہنے سے کوئی بڑا چھوٹا نہیں ہوتا۔نریندر مودی جب سعودی عرب گئے تو انہیں وہاں کا سب سے بڑا سول اعزاز دیا گیا۔انکا کہنا تھا کہ عمران خان کے کہنے سے وہ چھوٹا آدمی نہیں ہو جائیگا۔ مودی جہاں جاتا ہے ریڈ کارپٹ بچھتا ہے، دنیا اسے تسلیم کرتی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا جس طریقے سے عمران خان وزیراعظم بنا ہے ہم اسکی عزت کیسے کریں۔ا گر وزیراعظم بن ہی گیا ہے تو اپنی زبان پر تو کنٹرول کرلے۔یاد رہے کہ اس ٹوئیٹ کے بعد بھارتی آرمی چیف نے بھی پاکستان کو دھمکی دی تھی جس پر دونوں ممالک میں کشیدگی بڑھ گئی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں