ایف آئی اے نے شعیب شیخ کو گرفتار کرلیا،کل عدالت میں پیش کیا جائیگا

منگل ستمبر 22:50

ایف آئی اے نے شعیب شیخ کو گرفتار کرلیا،کل عدالت میں پیش کیا جائیگا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2018ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) نے ایگزیکٹ کمپنی کے مالک شعیب شیخ کو گرفتار کرلیا، میڈیارپو رٹس کے مطابق شعیب شیخ کو ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، ان کو (آج) بدھ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا،ڈی جی ایف آئی اے نے شعیب شیخ کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے،شعیب شیخ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے دنیا بھر میں جعلی ڈگری کا کاروبار کرنے والی کمپنی ایگزیکٹ کے کالے دھند کا انکشاف 18 مئی 2015 کو امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے کیا،ایگزکٹ کا جعلی ڈگریوں کا اسکینڈل دنیا بھر میں پاکستان کے لیے بدنامی کا باعث بنا کیونکہ ایگزیکٹ جعلی ڈگریوں، پیسے چھاپنے اور لوگوں کو بلیک میل کرنے کا کاروبار دنیا بھر میں پھیلا چکی تھی۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments