سپریم کورٹ نے سعودی عرب سے بچپن میں اغوا ہونے کی دعویدار تین بچیوں کی30سالہ ماں کی جانب سے دائر درخواست خارج کردی

منگل 25 ستمبر 2018 23:05

سپریم کورٹ نے سعودی عرب سے بچپن میں اغوا ہونے کی دعویدار تین بچیوں کی30سالہ ماں کی جانب سے دائر درخواست خارج کردی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) سپریم کورٹ نے سعودی عرب سے بچپن میں اغوا ہونے کی دعویدار تین بچیوں کی30سالہ ماں کی جانب سے دائر درخواست کی روشنی میں کرائے گئے ڈی این اے ٹیسٹ کی نیگٹورپورٹ آنے پردرخواست خارج کردی ہے اوران کواپنی والدہ کے ہمراہ بھیجنے کاحکم جاری کردیا ہے ، منگل کوچیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے منگل کے روز مسماة حفصہ کی ڈی این اے کروانے سے متعلق درخواست کی سماعت کی ا س موقع پرڈی پی او ٹانک، درخواست گزارحفصہ ،اس کی والدہ زاہدہ بی اور بھائی عبدالرحمان پیش ہوئے ،چیف جسٹس نے درخواست گزار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ڈی این اے رپورٹ آگئی ہے جو تمہاری والدہ زاہدہ بی بی کے ساتھ میچ کرگئی ہے آپ زاہدہ بی بی ہی کی بیٹی ہیں، سماعت کے دوران درخواست گزار کے بھائی عبدالرحمان نے عدالت کوبتایا کہ اس نے پچھلے ساتھ آٹھ سالوں سے پورے خاندان کا ناک میں دم کررکھا ہے ،ہمارے خلاف درخواستیں دے دے کر اس نے ہر جگہ بے عزت کرایا ہے،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ اس کے خلاف مقدمہ درج کروائیں ،درخواست گزار نے بولنے کی کوشش کی تو فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ آپ سعودی عرب جانا چاہتی ہیں،اسی لئے آپ نے اپنے والد کو بھی وہاں پر جیل میں بھجوایا تھا اور وہ انتہائی کسمپرسی کی حالت میں وفات پا گیا تھا ،آپ کا ڈی این اے اپنی والدہ کے ساتھ میچ کرگیا ہے اس کی بنیاد پر ہم آپ کی درخواست خارج کی جاتی ہے ،بعد ازاں فاضل عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں