نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی برآمدگی پر ایک اور قطری خط

گاڑیاں قطرکے شاہی خاندان کی ملکیت ہیں. قطر کے سفارتخانے کی تصدیق

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 26 ستمبر 2018 14:34

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی برآمدگی پر ایک اور قطری خط
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 ستمبر۔2018ء) سابق چیئرمین نیب کے گودام سے برآمد21 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قطری خاندان کی ملکیت ہیں جس کے بارے میں قطری سفارت خانے نے ایک خط متعلقہ حکام کو ارسال کیا ہے. تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سابق چیئرمین نیب اور نوازشریف کے قریبی ساتھی سیف الرحمان کے گودام پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے کی مالیت کی 25 گاڑیاں برآمد کی گئیں جن میں سے21گاڑیاں بارے میں پاکستان میں قطرکے سفارت خانے کا کہنا ہے یہ گاڑیاں قطرکے شاہی خاندان کی ملکیت ہیں.

قطر کے سفارتخانے نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قطری خاندان کی ملکیت ہیں، گاڑیاں شاہی خاندان کے افراد پاکستان میں دوران شکار استعمال کرتے ہیں.

(جاری ہے)

سابق چیئرمین نیب کے گودام میں گاڑیاں حکومت پاکستان کی اجازت سے پارک کی گئیں، جن کی فیس باقاعدہ ادا کی جاتی ہے. ذرائع کے مطابق قطری سفارتخانے نے گاڑیوں کے استعمال میں قواعد کی خلاف ورزی کی،25 کروڑ روپے کی مالیت کی گاڑیاں ضبط کیے جانے کا امکان ہے.

کسٹمزایکٹ کے تحت سفارتخانے کی گاڑیوں کے غلط استعمال پر کارروائی متوقع ہے. ذرائع کے مطابق قطری سفارتخانے کواستثنیٰ کے باعث مقدمہ درج نہیں ہوسکے گا، گاڑیاں کلرسیداں میں ریڈ کو ملزمیں کھڑی کی گئیں تھیں، برآمد گاڑیوں میں وی ایٹ، وی سکس اور ویگو شامل ہیں. سابق چیئرمین نیب کے گودام میں گاڑیاں حکومت پاکستان کی اجازت سے پارک کی گئیں، جن کی فیس باقاعدہ ادا کی جاتی ہے.

ذرائع کے مطابق قطری سفارتخانے نے گاڑیوں کے استعمال میں قواعد کی خلاف ورزی کی،25 کروڑ روپے کی مالیت کی گاڑیاں ضبط کیے جانے کا امکان ہے. کسٹمزایکٹ کے تحت سفارتخانے کی گاڑیوں کے غلط استعمال پر کارروائی متوقع ہے. ذرائع کے مطابق قطری سفارتخانے کواستثنیٰ کے باعث مقدمہ درج نہیں ہوسکے گا، گاڑیاں کلرسیداں میں ریڈ کو ملزمیں کھڑی کی گئیں تھیں، برآمد گاڑیوں میں وی ایٹ، وی سکس اور ویگو شامل ہیں.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں