خارجہ پالیسی میں کارکردگی پرپاکستان کو خفت اٹھانی پڑی ،ْ

ان حرکتوں سے پاکستان کے وقار کو دھچکا پہنچا ،ْ خواجہ آصف حکومت کی جانب سے ناپختہ اور بچگانہ نقطہ نظررہاہے ،ْ ،ْ وزیر اعظم سعودی عرب گئے ،ْ ان کے لوگوں نے کہا دس ارب لے آئے ،ْ نہیں پتہ چلا ارب یا عرب تھا ،ْامریکی وزیر خارجہ کا بھارت میں بیان پاکستان دوستی نہیں دشمنی پر مبنی تھا ،ْ اسمبلی میں اظہار خیال

بدھ 26 ستمبر 2018 15:00

خارجہ پالیسی میں کارکردگی پرپاکستان کو خفت اٹھانی پڑی ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت کی خارجہ پالیسی میں کارکردگی پرپاکستان کو خفت اٹھانی پڑی، ان حرکتوں سے پاکستان کے وقار کو دھچکا پہنچا،حکومت کی جانب سے ناپختہ اور بچگانہ نقطہ نظررہاہے ،ْ وزیر اعظم سعودی عرب گئے ،ْ ان کے لوگوں نے کہا دس ارب لے آئے ،ْ نہیں پتہ چلا ارب یا عرب تھا ،ْامریکی وزیر خارجہ کا بھارت میں بیان پاکستان دوستی نہیں دشمنی پر مبنی تھا۔

بدھ مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے حکومت کی خارجہ پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سعودی عرب گئے ان کے لوگوں نے کہا 10 ارب لے آئے،اب یہ نہیں پتا چلا ارب تھاعرب تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کا بھارت میں بیان پاکستان دوستی نہیں دشمنی پر مبنی تھا ،ْامریکی وزیر خارجہ کے دورے میں جو دعوے کیے گئے بھارت میں انکا جواب آگیا ،ْبھارت نے جس انداز سے ملاقات سے انکارکیا وہ ہتک آمیز تھا،پاک بھارت تعلقات سے متعلق پاکستان کو شرمندگی اٹھانا پڑی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کہاگیا کہ فرانس سے کال آئی ہم نے نہیں لی ،ْکہا گیا کہ نئے سرے سے تعلقات کا آغازہوا،24 گھنٹے میں ان دعوئوں کاکچا چٹھا سامنے آگیا ،ْاقتدار میں آنے کے ایک ماہ کے اندر اندر اس پر شکوک و شبہات پیدا کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک ایسے وقت میں آیا جب ہمارے سرمایہ کار بھی گھبرا رہے تھے ،ْامیگریشن ایکٹ کو بھی سامنے نہیں رکھا گیا، جب دیکھا ایک اتحادی ناراض ہے تو تجویز کہہ دیا گیا۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پہلے کہا گیا کہ افغان مہاجرین کو پاسپورٹ دے دیے جائیں گے،حکومت نے توقعات کوجسطرح ڈھیرکیا،ماضی میں کسی حکومت کوایسی صورتحال کاسامنانہیں کرنا پڑ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں