دبئی میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا داماد گرفتار

مرتضی امجد کو ایڈن ہاسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ، مرتضی امجد کی گرفتاری ایف آئی اے کی اہم کامیابی ، سابق چیف جسٹس اور ان کا خاندان ایڈن ہائوسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں ملوث ہے، بلاتفریق انکوائری کی جائے،،افتخار چوہدری کوشامل تفتیش نہ کرناانصاف کے منہ پرتھپڑ ہے، وزیر اطلاعات فواد چوہدری

بدھ 26 ستمبر 2018 17:15

دبئی میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا داماد گرفتار
دبئی ، اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) دبئی میں سابق چیف جسٹس کے داماد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔مرتضی امجد کو ایڈن ہاسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں دبئی سے گرفتار کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیکہا کہ افتخار چوہدری کے داماد کو دبئی میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایڈین ہاسنگ سوسائٹی میں افتخار چوہدری نے عجیب فیصلہ دیا تھا۔

ایڈن ہاسنگ سوسائٹی کے متاثرین نے احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔ہاسنگ سوسائٹی کے معاملے میں ایک بڑا بریک تھرو ہوا ہے۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ کیس میں ارسلان افتخارکا نام بھی ہے۔کیس میں پیش رفت سے متعلق آگاہ کرتے رہیں گے۔فواد چوہدری نے مرتضی امجد کی گرفتاری کو ایف آئی اے کو اہم کامیابی قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے اس سے قبل بھی پاکستان تحریک انصاف نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری اور فیملی کوحراست میں لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افتخار چوہد ری اور خاندان ایڈن ہاسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں ملوث ہے، بلاتفریق انکوائری کی جائے،،افتخار چوہدری کوشامل تفتیش نہ کرناانصاف کے منہ پرتھپڑ ہے۔افتخار چوہد ری اور خاندان ایڈن ہاسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں ملوث ہے۔ جبکہ ایڈن ہاسنگ سوسائٹی کے لوگ دھکے کھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں کرپشن کا اس وقت تک خاتمہ نہیں ہوسکتا،جب تک تمام کے خلاف احتساب نہ کیا جائے۔

اداروں پرنظررکھنا ضروری ہے۔۔افتخار چوہدری اور اس کے خاندان جوہاسنگ سوسائٹی میں شامل ہے ۔نیب سے مطالبہ ہے کہ افتخار چوہدری ، داماد، بیٹے بیٹی کوحراست میں لیا جائے۔انہوں نے اربوں روپے کا فراڈ کیا ہے۔اور دبئی میں سابق چیف جسٹس کے داماد مرتضی امجد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں