ایف اے ٹی ایف کا اعلی سطح کا وفد اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریگا

ایف اے ایف ٹی کی ٹیم دورے کے دوران پاکستان کے اقدامات کی روشنی میں اسے گرے لسٹ سے نکالنے یا بلیک لسٹ کرنیکی سفارشات مرتب کریگی

بدھ 26 ستمبر 2018 18:13

ایف اے ٹی ایف کا اعلی سطح کا وفد اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریگا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا اعلی سطح کا وفد اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریگا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایس ای سی پی نے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے ورکنگ پیپر تیار کرلیا ہے جس میں ملک کے اندر اور باہر پیسوں کی لین دین کی نشاندہی کے لیے اقدامات کی تجاویز دی گئی ہیں۔

اکتوبر کے دورے میں ایف اے ایف ٹی کی ٹیم پاکستان کے اقدامات کی روشنی میں اسے گرے لسٹ سے نکالنے یا بلیک لسٹ کرنیکی سفارشات مرتب کرے گی۔

(جاری ہے)

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ارکان کی تعداد 37 ہے جس میں امریکا، برطانیہ،، چین،، بھارت اور ترکی سمیت 25 ممالک، خلیج تعاون کونسل اور یورپی کمیشن شامل ہیں ،تنظیم کی بنیادی ذمہ داریاں عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہیں۔

عالمی واچ لسٹ میں پاکستان کا نام شامل ہونے سے اسے عالمی امداد، قرضوں اور سرمایہ کاری کی سخت نگرانی سے گزرنا ہوگا جس سے بیرونی سرمایہ کاری متاثر ہوگی اور ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ،خیال رہے کہ اس سے قبل 2012 سے 2015 تک بھی پاکستان ایف اے ٹی ایف واچ لسٹ میں شامل تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں