چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے آبی قلت کو رپورٹیں پیش کرنے کے لئے مزید 60 یوم کا وقت دے دیا

بدھ 26 ستمبر 2018 18:58

چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے آبی قلت کو رپورٹیں پیش کرنے کے لئے مزید 60 یوم کا وقت دے دیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے آبی قلت کو تفویض کئے گئے دو مختلف امور پر کمیٹی کی رپورٹیں پیش کرنے کے لئے مزید 60 یوم کا وقت دے دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران کمیٹی کے کنوینر سینیٹر مولا بخش نے پانی کی صفائی کے پلانٹس کی ضرورت کے حوالے سے سینیٹر شیری رحمان کی تحریک اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کی طرف سے پانی کی قلت سے متعلق تحریک پر کمیٹی کی رپورٹیں پیش کرنے کے لئے مزید 60 یوم کا وقت مانگا جس پر چیئرمین نے کمیٹی کو مزید وقت دینے کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں