ریڈیو پاکستان پر سالانہ 5 ارب روپے خرچ ہو رہے ہیں، عمارت کو لیز پر دے کر ریونیو حاصل کرنے کی تجویز ریڈیو کی بہتری کے لئے دی

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

بدھ 26 ستمبر 2018 19:02

ریڈیو پاکستان پر سالانہ 5 ارب روپے خرچ ہو رہے ہیں، عمارت کو لیز پر دے کر ریونیو حاصل کرنے کی تجویز ریڈیو کی بہتری کے لئے دی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان پر سالانہ 5 ارب روپے خرچ ہو رہے ہیں، ریڈیو کی بہتری کے لئے تجویز دی، اس پر عمل نہ کیا گیا تو ریڈیو آئندہ پانچ سالوں میں مزید مالی مشکلات کا شکار ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ ریڈیو پاکستان سالانہ ایک ارب 25 کروڑ روپے کے نقصان میں جا رہا ہے۔ آئندہ پانچ سالوں میں یہ نقصان 9 ارب تک جا پہنچے گا ۔فواد چوہدری نے کہاکہ ریڈیو کی بہتری کے لئے تجویز دی ہے کہ عمارت کو لیز پر دے کر ریونیو حاصل کیاجاسکے جس سے ریڈیو کی بہتری ہو سکے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں