قانون کو جاگیر سمجھنے والوں پر سب سے پہلے ہاتھ ڈالا جا ئیگا ،ْشہریار آفریدی

اسلام آباد میں قبضہ مافیا کا خاتمہ ہو رہا ہے یہ مافیا جتنا طاقت ور ہو اس کیخلاف قانون تو حرکت میں آئیگا ،ْ سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے ،ْ سی ڈی اے پولیس پر کوئی پریشر نہیں آئے گا ،ْقانون سب کیلئے ایک ہے جس نے بھی پاکستان کے ساتھ خیانت کی وہ بخشا نہیں جائیگا ،ْکچی آبادیوں کے لوگوں کے ساتھ ماضی میں جو ہوا اس پر ہمیں شرمندگی ہے ،ْ وزیرمملکت داخلہ کی پریس کانفرنس

بدھ 26 ستمبر 2018 19:14

قانون کو جاگیر سمجھنے والوں پر سب سے پہلے ہاتھ ڈالا جا ئیگا ،ْشہریار آفریدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ اقتدار کا نزلہ ہمیشہ عام لوگوں پر گرا ،ْ اب قانون کو اپنی جاگیر سمجھنے والوں پر سب سے پہلے ہاتھ ڈالا جا رہا ہے ،ْ اسلام آباد میں قبضہ مافیا کا خاتمہ ہو رہا ہے یہ مافیا جتنا طاقت ور ہو اس کیخلاف قانون تو حرکت میں آئیگا ،ْ سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے ،ْ سی ڈی اے پولیس پر کوئی پریشر نہیں آئے گا ،ْقانون سب کیلئے ایک ہے جس نے بھی پاکستان کے ساتھ خیانت کی وہ بخشا نہیں جائیگا ،ْکچی آبادیوں کے لوگوں کے ساتھ ماضی میں جو ہوا اس پر ہمیں شرمندگی ہے۔

بدھ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں قبضہ مافیا کا خاتمہ ہو رہا ہے یہ مافیا جتنا طاقت ور ہو اس کے خلاف قانون تو حرکت میں آئیگااوران کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد کے G-12 میں 24 کنال پر قابض مافیا سے 8 سے 9 ارب مالیت کا قبضہ واگزار کرایا، اسی طرح بلیو ایریا میں بھی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ہے۔

شہریار آفریدی نے اعلان کیا کہ کچی آبادی کے رہائشیوں کیلئے ہائوسنگ پراجیکٹ ماڈل ویلج کے منصوبے پر عمل ہو گاجبکہ بیرون ملک پاکستانیوں کا معاملہ بھی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ بحریہ اینکلیو سے 33 ہزار کنال زمین وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کے پاس آئی ہے ،ْاس میں 400 کنال کمرشل ہے لیکن تمام رقبے کی مالیت 300 ارب روپے سے زیادہ بنتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ پا کستان سے لاقانونیت کا خاتمہ کریں گے، سی ڈی اے پولیس پر کوئی پریشر نہیں آئے گااور کچی آبادیوں کے لوگوں کے ساتھ ماضی میں جو ہوا اس پر ہمیں شرمندگی ہے۔ شہر یار آفریدی نے کہا کہ قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرنے والوں کا بھی انجام قریب ہے ،ْہم نے پاکستان کو لاقانونیت سے پاک کرنا ہے، غریب بچارے زمین خرید کرکے پریشان ہو جاتے ہیں، ان زمینوں سے جو وسائل ملیں گے انہیں غریبوں پر لگایا جائیگا، ریاست کی ذمہ داری غریبوں کو سہولیات فراہم کرنا ہوتا ہے، ہم نے عہد کیا ہے کہ ہم لوٹنے والوں کے خلاف ایکشن لیں گے، ہم متاثرین کو سہولیات فراہم کریں، کچی آبادی کے رہائشوں کیلئے ہائوسنگ اسکیم بنائی جائیگی، ماضی کے حکمرانوں نے عام پاکستانیوں کو تزلیل کی، اس محرومی کے خاتمہ کا نام نیا پاکستان ہے، ہم قانون کے دائرے میں جو جائز ضروریات ہیں وہ محروموںکو دیں گے، میں میڈیا کو سلام پیش کرتا ہوں ، میڈیا پاکستان کا چوتھا ستون ہے، ہم آہستہ آہستہ اپنے مقصد کی طرف جارہے ہیں ،ْ ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں ہر کسی کی عزت ہو۔

سی ڈی اے کی لیگل سکیم کے ساتھ بحریہ انکلیو میں 1200کنال قابض پر ایکشن لیا جائے گا، قانون سے بالاتر کوئی بھی نہیں ہے، وزیر اعظم نے بھی اس حوالے سے آگاہ کیا ہے قانون سب کیلئے ایک ہے، جس نے بھی پاکستان کے ساتھ خیانت کی وہ بخشا نہیں جائے گا، اس حوالے سے ہم دن رات کام کررہے ہیں، ہمارا ایکشن اس پاکستانی کے خلاف نہیں جو حق حلال کمانے والا ہو، کوئی بھی سہولت کار نہیں بچے گا سب کا حساب ہوگا ، عدالت میں بلڈنگز کے حوالے سے کیس چل رہا ہے، ہماری کو روزانہ 6ارب کا سود دینا پڑرہا ہے، ریاستی ادارے اپنا کام بہت ذمہ داری سے کررہے ہیں، دھرتی ماں کے ساتھ جس نے وفاداری نہیں کی ان کیلئے پیغام ہے اب پاکستان کی حفاظت ہم کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں