وزیراعظم کے وژن کے مطابق صحت ہماری اولین ترجیح ہے ،ْ ہیلتھ انفارمیشن سسٹم کو مضبوط بنایا جائیگا ،ْ عامر محمود کیانی

ہیلتھ انفارمیشن کو مضبوط بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ،ْوفاقی وزیر کا اجلا س سے خطاب

بدھ 26 ستمبر 2018 19:41

وزیراعظم کے وژن کے مطابق صحت ہماری اولین ترجیح ہے ،ْ ہیلتھ انفارمیشن سسٹم کو مضبوط بنایا جائیگا ،ْ عامر محمود کیانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صحت ہماری اولین ترجیح ہے ،ْ ہیلتھ انفارمیشن سسٹم کو مضبوط بنایا جائیگا۔وفاقی وزیر عامر محمود کیانی کی زیر صدارت ہیلتھ اینڈ پاپولیشن تھنک ٹینک کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میںوفاقی سیکرٹری ہیلتھ کیپٹن (ر) زاہد سعید، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ، عالمی ادارہ صحت یونیسیف کے ماہرین نے شرکت کی۔

منگل کو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرصحت عامر محمود کیانی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صحت ہماری اولین ترجیح ہے، ہیلتھ انفارمیشن سسٹم کو مضبوط بنایا جائے گا، عام آدمی کی صحت میں بہتری کیلئے تحقیقات سے استفادہ کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داری ہے، صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی صحت میں بہتری لانے کیلئے حکمت عملی کی تیاری ترجیح ہے جس کیلئے درست اعداد و شمار پالیسی سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ان پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے، جب تک درست معلومات تک رسائی نہیں ہو گی ڈیٹا ٹھیک نہیں ہو گا ہم آگے نہیں بڑھ سکتے اور ڈیٹا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ انفارمیشن کو مضبوط بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ وزیر صحت نے کہا کہ بدقسمتی سے پچھلے ستر سالوں سے ہیلتھ کی طرف توجہ نہیں دی گئی۔ اسلام آباد 30 لاکھ آبادی کا شہر ہے، اس میں 25 سال سے کوئی نیا ہسپتال نہیں بنا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد کو صحت کی بہترین سہولیات کے حوالے سے ماڈل سٹی بنائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں