زلفی بخاری کی بطور معاون خصوصی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج

بدھ 26 ستمبر 2018 19:58

زلفی بخاری کی بطور معاون خصوصی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کے دوست زلفی بخاری کی بطور معاون خصوصی تقرری کوسپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

درخواستگزار عادل چھٹہ نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر تے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ دہری شہریت کا حامل شخص رکن قومی اسمبلی منتخب نہیں ہو سکتا جبکہ معاون خصوصی نے بھی وہی زمہ داریاں ادا کرنی ہیں جو منتخب رکن اسمبلی کرتا ہے لہٰذا زلفی بخاری کو فوری طور پر کام سے روکتے ہوئے عدالت ان کی تقرری کو کالعدم قرار دیدیا۔

درخواست میں وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ ڈویڑن کو فریق بنایا گیا اور کہا گیا کہ جو کام براہ راست نہیں ہو سکتا وہ بلا واسطہ بھی نہیں کیا جا سکتا۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے زلفی بخاری کو 18 ستمبر کو اپنا معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی مقرر کرتے ہوئے انہیں وزیر مملکت کا درجہ دیا تھا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں