ضمنی انتخابات: فوج کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات سونپ دیئے گئے

درجہ اول کے اختیارات پاک فوج کے آفیسر انچارج کو حاصل ہوں گی، کسی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے موقع پر کارروائی کرے گا، الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا

بدھ 26 ستمبر 2018 20:23

ضمنی انتخابات: فوج کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات سونپ دیئے گئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے دوران فوج کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات سونپ دئیے ہیں ،مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات پاک فوج کے آفیسر انچارج کو حاصل ہوں گی، ضمنی الیکشن کے دوران آفیسر انچارج کسی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے موقع پر کارروائی کرے گا الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر تعینات پاک فوج کے افسران کو مجسٹریٹ درجہ آول کے اختیارات دینے کیلئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے نوٹیفیکیشن کے مطابق ضمنی انتخابات میں سیکورٹی کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج کے جوان پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات رہیں گے اورضمنی انتخابات کے دوران آفیسر انچارج کسی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے موقع پر کارروائی کرے گا الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 220 اور 245 کے تحت فوج کو درجہ اول کے اختیارات دئیے ہیں14 اکتوبر کے ضمنی انتخابات کے لیے فوج 12 سے 15 اکتوبر تک تعینات رہے گی جبکہ21 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے فوج 19 اور 22 اکتوبر تک تعینات رہیں گے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اعجاز خان

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں