ضمنی انتخابات: امیدواروں کے اثاثہ جات، بیان حلفی ویب سائیٹ پر ڈالنے کا فیصلہ

652امیدواروں کے کوائف ریٹرننگ افسران سے طلب کر لئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن

بدھ 26 ستمبر 2018 20:23

ضمنی انتخابات: امیدواروں کے اثاثہ جات، بیان حلفی ویب سائیٹ پر ڈالنے کا فیصلہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے اثاثہ جات اور بیان حلفی ویب سائیٹ پر ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے ،ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے 652امیدواروں کے کوائف ریٹرننگ افسران سے طلب کر لئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق کمیشن نے ضمنی انتخابات دوہزار اٹھارہ میں امیدواروں کے اثاثہ جات اور فارم 33 ویب سائٹ پر ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے تمام ریٹرننگ افسران سے کاغذات نامزدگی اور فارم 33 طلب کر لیے ہیں جنہیںالیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر امیدواروں کے اثاثہ جات اور انکے بیان حلفی اپ لوڈ کیے جائیں گے ذرائع کے مطابق امیدواروں کی ذاتی معلومات سے متعلق نامزدگی فارم الف اپ لوڈ نہیں کیا جائے گاجبکہ کاغذات نامزدگی میں فارم ب جس میں امیدوار کے اثاثہ جات اور بیان حلفی کی تفصیلات درج ہوتی ہیں آپ لوڈ کیے جائیں گے فارم 33 میں حلقے سے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے نام، پارٹی وابستگی اور انتخابی نشان کی تفصیلات درج ہوتی ہیں ۔

۔۔۔۔۔اعجاز خان

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں