اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںقبائلی اضلاع کے عارضی طور پر بے گھر افراد کے مکانات کا سروے جون 2019ء ..

قبائلی اضلاع کے عارضی طور پر بے گھر افراد کے مکانات کا سروے جون 2019ء تک جاری رہے گا، شکیل انجم

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2018ء) قبائلی اضلاع کے عارضی طورپر بے گھر افراد کے مکانات کا سروے جاری، اب تک 85 ہزار گھروں کا سروے مکمل کیا جا چکا ہے، مکمل طور پر تباہ ہونے والے گھر کا معاوضہ 4 لاکھ اور جزوی طورپر متاثر ہونے والے گھر کا معاوضہ ایک لاکھ 60 ہزار روپے ادا کیا جا رہا ہے۔

(خبر جاری ہے)

پیر کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے آر آر یو کے پروگرام منیجر شکیل انجم نے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے عارضی طورپر بے گھر افراد کے مکانات کے سروے کا عمل جاری ہے جو جون 2019ء تک جاری رہے گا۔

سروے ٹیموں نے اب تک متاثر ہونے والے 85 ہزار گھروں کا سروے مکمل کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آپریشن میں مکمل طورپر تباہ ہونے والے گھر کا معاوضہ 4 لاکھ روپے ادا کیا جا رہا ہے جبکہ جزوی طورپر متاثر ہونے والے گھر کا معاوضہ ایک لاکھ 60 ہزار روپے ادا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت نے گھروں کا معاوضہ جات سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں