حکومت نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی سمری تیارکرلی ،ْ

حتمی فیصلہ کل ای سی سی کے اجلاس میں ہوگا بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین سے تقریباً 400 ارب روپے ماہانہ اضافی وصول کیے جائیں گے ،ْنجی ٹی وی

پیر 15 اکتوبر 2018 15:11

حکومت نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی سمری تیارکرلی ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) حکومت نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی سمری تیاری کر لی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حورالے سے بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کی سمری تیار کرلی گئی ہے جس پر منظوری کا فیصلہ (آج) منگل کو وزیر خزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بجلی کے نرخوں میں اضافہ سال 2017-2016 اور 2018 کیلئے تجویز کیا گیا ہے جس کے تحت فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 75 پیسے اضافے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین سے تقریباً 400 ارب روپے ماہانہ اضافی وصول کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں