چوہدری نثار کے پاکستان پہنچتے ہی اہم خبر سامنے آ گئی

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سابق وزیراعظم نواز شریف سے معذرت کر کے سیاسی اختلافات بھلانے کے بعد ایک بار پھر سے سیاست میں متحرک ہوں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 15 اکتوبر 2018 17:44

چوہدری نثار کے پاکستان پہنچتے ہی اہم خبر سامنے آ گئی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اکتوبر 2018ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کل صبح پاکستان پہنچ گئے ہیں۔اس سے قبل چوہدری نثار کا لندن میں گردے کی پتھری کا آپریشن بھی ہوا تھا۔چوہدری نثار نے لندن میں قیام کے دوران مختصر سیاسی سر گرمیاں بھی جاری رکھیں۔کچھ روز قبل اسحاق ڈار اور چوہدری نثار کی ملاقات کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔تاہم اب چوہدری نثار وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

جلد اپنی سیاسی سرگرمیوں کا اغاز کریں گے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان بھی معاملات طے پا گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نواز شریف کے پاس بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کرنے جائیں گے اور ان سے معذرت بھی کریں گے۔اس کے علاوہ چوہدری نثار صوبائی اسمبلی میں جیتی ہوئی نشست پر حلف بھی اٹھائیں گے اور ایک بار پھر سیاسی میدان میں متحرک ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سابقوزیرداخلہ چوہدری نثارکو سیاسی بقاء کیلئے اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی میں واپسی کیلئے نوازشریف کی ناراضگی دور کریں۔خیال رہے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت اور نوازشریف کے ساتھ پاناما کیس میں ان کے بیانیئے سے اختلاف کیا جس پر نوازشریف ان سے ناراض ہوگئے۔تاہم ن لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے پرچوہدری نثار نے آزاد حیثیت میں ن لیگی امیدوار کیخلاف الیکشن لڑا۔

اور الیکشن میں نوازشریف کے بیانیئے کی کھل کرمخالفت بھی کی۔جس پرنوازشریف اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات مزید بڑھ گئے۔ تاہم اب چوہدری نثار جو کہ الیکشن میں صرف صوبائی نشست جیتنے میں کامیاب ہوسکے۔۔الیکشن سے قبل تحریک انصاف نے چوہدری نثار کی پارٹی میں شمولیت کیلئے منت سماجت تک کی۔ لیکن چوہدری نثار نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے سے انکار کردیا تھا۔

ے اپنا سیاسی مستقبل بچانے کیلئے لندن میں اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پارٹی میں واپسی کیلئے مشورہ کیا۔ اسحاق ڈار نے چوہدری نثار کو مشورہ دیا کہ نوازشریف سے ملاقات کرکے ان کی ناراضگی کودور کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار لندن سے وطن واپسی پرپارٹی قائدنوازشریف سے ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پراظہار تعزیت کیلئے جاتی امراء جائیں گے جہاں وہ سیاسی معاملات پر بھی نوازشریف سے بات چیت کریں گے۔خیال رہے چوہدری نثار نے لندن میں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت بھی کی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں