وزیر اعظم عمران خان نے سرداراحمد یار ہراج کو وزیر اعظم انسپکشن ٹیم کا سربراہ مقرر کر دیا

پیر 15 اکتوبر 2018 19:43

وزیر اعظم عمران خان نے سرداراحمد یار ہراج کو وزیر اعظم انسپکشن ٹیم کا سربراہ مقرر کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے سرداراحمد یار ہراج کو وزیر اعظم انسپکشن ٹیم کا سربراہ مقرر کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین اور سردار احمد یار ہراج نے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی ۔اس موقع پر سردار احمد یار ہراج کو وزیر اعظم انسپکشن ٹیم کا سربراہ مقرر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں