ْلیاقت علی خان نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے ساتھ مل کر برصغیر کے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کے حصول کیلئے دلجمعی کے ساتھ جدوجہد کی، ان کی خدمات تحریک آزادی کی تاریخ میں سنہری باب ہیں،

پاکستان کے پہلے وزیراعظم اور قائداعظم کے انتہائی بااعتماد رفیق کار کی حیثیت سے انہوں نے نئی ریاست بالخصوص مہاجرین کی بحالی کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا قائد ملت لیاقت علی خان کی 67ویں برسی کے موقع پر پیغام

پیر 15 اکتوبر 2018 20:03

ْلیاقت علی خان نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے ساتھ مل کر برصغیر کے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کے حصول کیلئے دلجمعی کے ساتھ جدوجہد کی، ان کی خدمات تحریک آزادی کی تاریخ میں سنہری باب ہیں،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قائد ملت لیاقت علی خان کے تصورات اور تعلیمات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کی ریاست کیلئے لیاقت علی خان کے وضع کردہ تابناک راستے اور ان کے اختیار کردہ اصولوں کی سختی سے پیروی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات قائد ملت لیاقت علی خان کی 67ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی جو (آج) منگل کو منائی جا رہی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ لیاقت علی خان پاکستان کے بانیان میں سے ایک تھے جنہوں نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے ساتھ مل کر برصغیر کے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کے حصول کیلئے دلجمعی کے ساتھ جدوجہد کی، ان کی خدمات تحریک آزادی کی تاریخ میں سنہری باب ہیں، پاکستان کے پہلے وزیراعظم اور قائداعظم کے انتہائی بااعتماد رفیق کار کی حیثیت سے انہوں نے نئی ریاست بالخصوص مہاجرین کی بحالی کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایسے نازک وقت میں حکومت سنبھالی جب کئی اندرونی اور بیرونی چیلنجز درپیش تھے تاہم انہوں نے یہ ذمہ داری بخوبی انجام دی۔ وہ جمہوری اقدار کے بھرپور حامی اور پیروکار تھے اور انہوں نے جمہوری اداروں کی بنیاد رکھنے کیلئے سخت محنت کی اور ان کی ترقی کیلئے بھی راہ ہموار کی۔ صدر نے کہا کہ 16 اکتوبر 1951ء کو ایک المناک واقعہ میں قوم ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گئی تاہم پاکستان کی تشکیل سے قبل اور بعد ازاں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں