پاکستان اور چین سدا بہار سٹرٹیجک شراکت دار ہیں، پاکستان چین کے ساتھ پاک۔چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر قریبی معاونت جاری رکھے گا،

سی پیک دوطرفہ اقتصادی روابط کے مزید استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی چین کے سفیر ژائو جنگ سے ملاقات میں گفتگو

پیر 15 اکتوبر 2018 20:07

پاکستان اور چین سدا بہار سٹرٹیجک شراکت دار ہیں، پاکستان چین کے ساتھ پاک۔چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر قریبی معاونت جاری رکھے گا،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سدا بہار سٹرٹیجک شراکت دار ہیں اور پاکستان چین کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو سب سے زیادہ ترجیح دیتا ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں چین کے سفیر ژائو جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سفیر نے چینی صدر شی جن پنگ کی طرف سے ڈاکٹر عارف علوی کو صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پہنچائی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ پاک۔چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر قریبی معاونت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک دوطرفہ اقتصادی روابط کے مزید استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ چین سے دونوں ممالک کے درمیان سٹرٹیجک تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں