وزیراعظم نے سردار احمد یار ہراج کواپنی معائنہ ٹیم کا سربراہ مقرر کردیا

پیر 15 اکتوبر 2018 20:15

وزیراعظم نے سردار احمد یار ہراج کواپنی معائنہ ٹیم کا سربراہ مقرر کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے سردار احمد یار ہراج کو وزیراعظم کی معائنہ ٹیم کا سربراہ مقرر کردیا۔ سردار احمد یار ہراج نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وزیراعظم عمرنا خان سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور تحریک انصاف کے عام انتخابات میں خانیوال کے حلقہ این اے 151 سے امیدوار سردار احمد یار ہراج نے ملاقات کی جس مین وزیراعظم عمران خان نے سردار احمد یار ہراج کو وزیراعظم معائنہ ٹیم کا سربراہ مقرر کیا۔

واضح رے کہ سردار احمد یار ہراج کو مسلم لیگ کے امیدوار محمد خان ڈاھا نے 2018 ء کے عام انتخابات میں شکست دی تھی۔ 10-18/--199

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں