کیپٹن صفدر نے جعلی سکیموں کے نام پر تین ارب لوٹے ‘ نیب نے کرپشن کی منی تریل حاصل کرلی

نواز شریف نے خفیہ طریقہ سے اپنے داماد کو تین ارب روپے جاری کئے تھے، خفیہ فنڈز اجراء کا بھانڈا سیکرٹری کابینہ نے پی اے سی اجلاس میں پھوڑ دیا تھا

پیر 15 اکتوبر 2018 20:15

کیپٹن صفدر نے جعلی سکیموں کے نام پر تین ارب لوٹے ‘ نیب نے کرپشن کی منی تریل حاصل کرلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) نیب کی تحقیقات میں ثابت ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے جعلی سکیموں کے نام پر 2 ارب روپے کی کرپشن کی تھی۔ نواز شریف نے اپنے داماد کو دین ارب روپے کا فنڈز پیکج دیا تھا اور یہ فنڈز ان کے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی سکیموں پر خرچ ہونا تھا۔ نواز شریف کی طرف سے خفیہ طریقہ سے اربوں روپے کے فنڈز کی ادائیگی کا بھانڈا سابق سیکرتری کابینہ عمار مسعود نے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں پھوڑا۔

جس پر نیب نے تحقیقات کا باضابطہ فیصلہ کیا تھا یہ تحقیقات دسمبر 2017 ء میں شروع کی گئی تھیں۔ نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف کے داماد نے جعلی ترقیاتی سکیمیں بنا کر دو ارب روپے بینکوں سے نکلوائے تھے جبکہ ایک ارب روپے مقامی ٹھیکیداروں کو تقسیم کئے گئے نیب تحقیقات کے مطابق جن ترقیاتی سکیموں کے نام پر دو ارب روپے کے خطیر فنڈز جاری کئے گئے تھے ان کا کوئی وجود بھی نہیں ہے اور یہ سکیمیں صرف کاغذات تک محدود تھیں۔

(جاری ہے)

نیب حکام نے بتایا ہے کہ جن جن بینکوں سے دو ارب روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے ان سے بھی دستاویزات حاصل کرلی گئی ہیں۔ اور تمام کمرشل بینکوں کے علاوہ نیشنل بینک سے بھی دو ارب روپے کی منی ٹریل حاصل کرلی گئی ہے ۔ نیب کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ سادہ کاغذات پر مانسہرہ کے مقامی ٹھیکیداروں کو ایک ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے تھے ان ٹھیکیداروں کے بیانات بھی حاصل کرلئے گئے ہیں۔ نیب حکام نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف دو ارب کرپشن کا نیا ریفرنس دائر کیا جائے گا اور اس حوالے سے اعلیٰ حکام مشاورت میں مصروف ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں