چوہدری تنویر کی ضمنی انتخابات میں انتھک محنت، میاں نواز شریف کی شاباش

پیر 15 اکتوبر 2018 20:15

چوہدری تنویر کی ضمنی انتخابات میں انتھک محنت، میاں نواز شریف کی شاباش
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) میاں نواز شریف سے مسلم لیگ ن کے سینیٹر چوہدری تنویر کو ضمنی انتخابات میں انتھک محنت پر شاباشی دی اور کہا کہ راولپنڈی کی نشست ہم جیت چکے ہیں آپ نے خوب محنت کی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز چوہدری تنویر کمرہ عدالت میں جب ان سے ملے تو انہوں نے گرمجوشی سے ان کے ساتھ مصافحہ کیا اور ان کی پیٹھ پر تھپکی دی۔ میاں نواز شریف نے ان سے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے مگر آپ نے خوب مقابلہ کیا۔ اس پر آپ کو شاباش دینا بنتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں