اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںانتخابی دھاندلی کے خلاف حکومت نے 30 رکنی کمیٹی کا اعلان کر دیا اسپیکر ..

انتخابی دھاندلی کے خلاف حکومت نے 30 رکنی کمیٹی کا اعلان کر دیا

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے 30 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہن ترین اخبار-15 اکتوبر 2018ء):اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے انتخابی دھاندلی کے خلاف 30 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018 کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا انتخابی معرکہ منعقد ہوا۔جس میں پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری۔جس کے بعد اس نے وفاق سمیت پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں حکومت قائم کر لی اور اب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوئے ایک ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔

ان انتخابات میں مسلم لیگ ن دوسری بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی تیسری بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئی۔ان انتخابات کے نتیجے میں جہاں تحریک انصاف کو بڑی کامیابی ملی وہیں اپوزیشن میں بیٹھنے والی سابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور اسکے دیگر حلیفوں نے انتخابات پر دھاندلی کا الزام لگایا اور متحدہ اپوزیشن کے نام سے ایک اتحاد قائم کرلیا۔

(خبر جاری ہے)

اس اتحاد کا پہلے دن سے یہی موقف تھا کہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف پارلیمانی کمیشن بنا یا جائے اور اس بات کا تذکرہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اس اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں کیا۔18 ستمبر کو حکومت کی جانب سے اس کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا اور اس کمیٹی کے قیام کی تحریک منظور کر لی گئی ۔تازہ ترین خبر کے مطابق اب عام انتخاب،دھاندلی کے الزامات کی چھان بین کیلیے پارلیمانی کمیٹی کا باضابط اعلان کر دیا گیا ہے۔

کمیٹی کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جاچکا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کی تعداد 30 ہوگی۔پارلیمانی کمیٹی میں پرویزخٹک، شفقت محمود،شیریں مزاری،خالد مگسی،اخترمینگل،امین الحق اور غوث بخش مہر شامل ہیں۔فواد چودھری،طارق بشیرچیمہ،اعظم سواتی،عامرڈوگربھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایازصادق،رانا تنویر،احسن اقبال،مرتضیٰ جاوید عباسی،رانا ثناء اللہ ،راجہ پرویزاشرف،خورشید شاہ،نوید قمر،امیرحیدرہوتی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔کمیٹی میں سرفرازبگٹی،نعمان وزیر،ہدایت اللہ،جاوید عباسی،اسدجونیجو،عثمان کاکڑ،رحمان ملک شامل ہیں۔مولانا عبدالواسع،مولانا عبد الغفورحیدری،سینیٹر محمد علی سیف پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں