حکومت بچوں کو صحت مند مستقبل فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے ،ْوفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی

بین الاقوامی کمیونٹی کے رکن ہونے کے ناطے سے ہم اس عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں کہ ملک کے ہر بچے کو اس بیماری سے محفوظ بنائیں گے ،ْخطاب

پیر 15 اکتوبر 2018 21:04

حکومت بچوں کو صحت مند مستقبل فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے ،ْوفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ حکومت بچوں کو صحت مند مستقبل فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے ،ْ محفوظ اور صحت مند مستقبل بچوں کا حق ہے ،ْ بین الاقوامی کمیونٹی کے رکن ہونے کے ناطے سے ہم اس عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں کہ ملک کے ہر بچے کو اس بیماری سے محفوظ بنائیں گے۔

وہ پیر کو خسرہ بچائو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔وفاقی وزیر صحت نے کہا خسرہ ایک انتہائی موذی مرض ہے کیونکہ یہ کمیونٹی میں ایک بچے سے دوسرے میں بہت آسانی سے منتقل ہوتا ہے ۔ اس لیے اس کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھانا انتہائی ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 2011-13 میں خسرہ کی وبا ء کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

(جاری ہے)

جس کے تدارک کیلئے 2014-15 میں قومی سطح پر خسرہ کے خلاف قومی مہم چلائی گئی تھی تاکہ اس بیماری کی روک تھام کی جائے ۔

عموماًًان ممالک میں گاہے بگاہے قومی مہم کا انتظام کیا جاتا ہے جہاں اس طرح کی وباء پھوٹنے کا اندیشہ ہو لہذا اس تناظر میں پاکستان آج سے خسرہ کے خلاف قومی مہم کا آغاز کر رہا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ ہم بہت جلد اس بیماری پر قابو پا لیں گے ۔ وفاقی وزیر صحت نے کہاکہ خسرہ مہم کے ذریعے 9 ماہ سے 59 ماہ کے یعنی 5سال تک کی عمر کے 32.5 ملین بچوں کو خسرہ کے خلاف ٹیکے لگائے جائیں گے ۔

اس عظیم مقصد کے لیے ہم نے 30ہزار سے زیادہ عملہ اور سوشل موبلائزرز کو تربیت دی ہے۔اس موقع پر ای پی آئی پروگرام کے ساتھ پی پی اے اور نجی شعبوں کے تعاون کی یقین دہانی نہایت خوش آئند ہے ۔وفاقی وزارت صحت کی طرف سے تمام صوبوں اور فیڈریٹنگ ایریازکو اس مہم کی موثر عملدرآمد کے لیے بھر پور تعاون فراہم کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی کمیونٹی کے رکن ہونے کے ناطے سے ہم اس عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں کہ ملک کے ہر بچے کو اس بیماری سے محفوظ بنائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں