مفرور ملزم منشا بم کو سپریم کورٹ سے گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد سیکرٹریٹ پولیس نے قتل ،اقدام قتل سمیت مختلف مقدمات میں حراست میں لیا میرے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، مجھے انصاف دیا جائے، میں نے کسی کی زمینوں پر قبضہ نہیں کیا ،ْمیرے خلاف مقدمات سیاسی ہیں ،ْ منشا بم

پیر 15 اکتوبر 2018 23:13

مفرور ملزم منشا بم کو سپریم کورٹ سے گرفتار کرلیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) مفرور ملزم منشا بم کو سپریم کورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے ،ْانہیںاسلام آباد سیکرٹریٹ پولیس نے قتل ،اقدام قتل سمیت مختلف مقدمات میں حراست میں لیا ہے ۔ پیر کو منشا بم گرفتاری دینے کیلئے خود سپریم کورٹ پہنچے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی زمینوں پر قبضہ نہیں کیا اور میں پولیس سے چھپ کے سپریم کورٹ آیا ہوں۔

(جاری ہے)

عدالت میں مفرور ملزم منشا بم نے موقف اختیار کیا کہ میرے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، مجھے انصاف دیا جائے، میں نے کسی کی زمینوں پر قبضہ نہیں کیا، اس کا کہنا تھا کہ میرے خلاف مقدمات سیاسی ہیں۔منشا بم نے کہا کہ میں خود گرفتاری دینے عدالت میں پیش ہو رہا ہوں، اس نے بتایا کہ میرے بیٹے نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر چیئرمین کا الیکشن لڑا اور بیٹے کے الیکشن لڑنے کے بعد مجھ پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔منشا بم نے بتایا کہ میرے پاس ساری زمین میرے والد کی ہے، کسی کی زمین پر قبضہ نہیں کیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں