پی ٹی سی ایل کااپنے ملازمین حجاج کرام کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

پیر 15 اکتوبر 2018 23:15

پی ٹی سی ایل کااپنے ملازمین حجاج کرام کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل ) نے حج سے وطن واپسی پر اپنے ملازمین کے اعزاز میں پی ٹی سی ایل اکیڈمی H-9 اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا۔ملک کے مختلف حصو-ں سے ان خوش نصیبوں کے لیے فریضہِ حج کی ادائیگی کے اخراجات کا بندوبست کمپنی نے کیا تھا ۔اس تقریب کے موقع پر سید مظہر حسین ، چیف ہیو من ریسورس آفیسراور پی ٹی سی ایل کے دیگر سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سید مظہر حسین ، چیف ہیو من ریسورس آفیسر، پی ٹی سی ایل نے کہا:’’پی ٹی سی ایل حج سکیم ایک قابل ِ ستائش قدم ہے جس سے ملازمین کو یہ سنہری موقع ملتا ہے کہ وہ کمپنی کے خرچے پر اس ُ مقدس سفر کا آغاز کر سکیں اور حج کا فریضہ ادا کرسکے۔

(جاری ہے)

یہ موقع ملازمین کو ان کی بہترین کارکردگی اور منصفانہ اور شفاف قرعہ اندا زی کے ذریعے فراہم کیا جاتاہے ۔

پی ٹی سی ایل ہر سال 40 ملازمین کا انتخاب کر کے ُانہیں حج کا فریضہ انجام دینے کا موقع دیتا ہے جو ہماری سب سے مقدس اور اہم مذہبی ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ اس سال ہم نے دو خواتین ملازمین اور ان کے محرموں کے لئے مخصوص نشستوں پر بھی قرعہ اندازی کی، اور انہوں نے پی ٹی سی ایل حج اسکیم کے تحت یہ فریضہ انجام دیا۔پی ٹی سی ایل مینجمنٹ، اپنے ملازمین اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ا نہیں مختلف اقدامات کے زریعے بہتری کے مواقع فراہم کرتا رہتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں