پہلی بار کسی بھی مداخلت کے بغیر شفاف ضمنی انتخاب ہوئے ،ْوزیر اعظم عمران خان

ضمنی انتخابات میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کیلئے یکساں مواقع موجود تھے ،ْ پارٹی رہنمائوں سے گفتگو

پیر 15 اکتوبر 2018 23:46

پہلی بار کسی بھی مداخلت کے بغیر شفاف ضمنی انتخاب ہوئے ،ْوزیر اعظم عمران خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ کسی بھی قسم کی مداخلت کے بغیر مکمل شفاف ضمنی انتخاب ہوئے جس میں حکومت نے کسی بھی قسم کی مداخلت نہیں کی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی کارکردگی سمیت دیگر امور زیرغورآئے۔

شرکا نے اتفاق کیا کہ پاک فوج سمیت دیگر اداروں نے غیر جانب دارانہ اور شفاف انتخاب کو یقینی بنایا۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے لیے یکساں مواقع موجود تھے، الیکشن میں وفاقی یا صوبائی حکومتوں نے کوئی مداخلت نہیں کی اور پہلی بار کسی بھی قسم کی مداخلت کے بغیر مکمل شفاف ضمنی انتخاب کا انعقاد ہوا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں