وفاقی وزیر فیصل واڈا نے استعفے کا مطالبہ کرنے والوں کو چیلنج کردیا

مخالفین میری دوہری شہریت ثابت کردیں میں وزارت سے مستعفی ہو جاوں گا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 15 اکتوبر 2018 23:05

وفاقی وزیر فیصل واڈا نے استعفے کا مطالبہ کرنے والوں کو چیلنج کردیا
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-15 اکتوبر 2018ء) :وفاقی وزیر فیصل واڈا نے مخالفین کو چیلنج کیا ہے کہ اگر میری دوہری شہریت ثابت ہوجائے تو میں استعفیٰ دے دوں گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واڈا میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔انہوں نے اپنی دوہری شہرت سے متعلق خبروں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میری دہری شہریت پربات کرنے والے اگر یہ بات ثابت کردیں تو میں وزارت سے استعفیٰ دے دوں گا۔

انہوں نے مخالفین سے یہ بھی کہا کہ جو میری دہری شہریت ثابت نہ کرسکے،اسکو چاہیے کہ وہ اپنی سزا کا بھی انتخاب کرے کرے۔ وفاقی وزیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر کا پانی چوری کیا جارہا ہے۔انہوں نے پانی چوری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کراچی اور سندھ کے عوام کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دوں گا۔

(جاری ہے)

اس مسئلے پر سندھ حکومت ناکام ہو کر رہ گئی ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ کراچی کا پانی چوری کرکے پانی بیچنے والے مافیا کی ملی بھگت سے بیچا کیا جارہا ہے۔انکا کہنا تھا کہ سندھ میں پانی کی کمی ہے۔12ارب روپے کی خرد برد کی جارہی ہے جبکہ 12ارب روپے وفاق کی ملکیت ہیں۔ ۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ18ویں ترامیم سے متعلق جو کچھ کہا وہ میری ذاتی رائے ہے، اس ترمیم کے تحت بعض معاملات خراب کئے گئے، اس میں کچھ اچھی تو کچھ بری چیزیں بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ملک اور اب صوبے کو لوٹنے کا نعرہ لگایا گیا ہے، کرپشن سے متعلق جو بھی ملوث ہوا نیب کو خود کیس دوں گا، کرپشن میں بڑی گردنیں نکل جاتی ہیں، غریب پھنس جاتے ہیں، کسی غریب کو پھنسنے نہیں دوں گا چاہے وہ نواز شریف کا آدمی کیوں نہ ہو۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں