اسلام آباد ،حکومت نے ضمنی انتخابات میں کوئی مداخلت نہیں کی،فواد چوہدری

وزیراعظم عمران خان انتخابی نتائج پر مایوس نہیں ہیں،پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کا گلہ ہے کہ مقامی بیورو کریسی ان کی بات نہیں سنتی، وفاقی وزیراطلاعات و نشریات کی نجی ٹی وی کو انٹرویو

منگل 16 اکتوبر 2018 00:03

اسلام آباد ،حکومت نے ضمنی انتخابات میں کوئی مداخلت نہیں کی،فواد چوہدری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے ضمنی انتخابات میں کوئی مداخلت نہیں کی اور نہ ہی کسی قسم کے پیکجز کا اعلان کیا پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کا گلہ ہے کہ مقامی بیورو کریسی ان کی بات نہیں سنتی اور نہ ہی ان کے فون اٹھاتی ہے وزیراعظم عمران خان ضمنی انتخابات کے نتائج سے مایوس نہیں ہیں پیر کو نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ میجر طاہر صادق نے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار کا ساتھ نہیں دیا اور دیگر علاقوں میں بھی مقامی قیادت میں اپنا کردار ادا نہیں کیا جس کی وجہ سے ہمیں کچھ نشستوں پر شکست ہوئی ن لیگ کی الیکشن کمپنئن حمزہ شہباز نے چلائی جبکہ ارکان اسمبلی انتخابی مہم کا حصہ نہیں بن سکتے ،حکومت نے ضمنی انتخابات میںکوئی مداخلت نہیں کی ہماری پالیسی ہے کہ ہم رشوت دے کر وو ٹ نہیں خریدیں گے اور نہ ہی اس مقصد کے لئے سرکاری خزانہ کا منہ کھو لیں گے ہمیں پاکستانی سیاست میں تبدیلی لانی ہے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کا گلہ ہے کہ مقامی بیوروکریسی ان کے کام نہیں کرتی اور نہ ہی ان کے فون سنتی ہے وزیراعظم عمران خان انتخابی نتائج پر مایوس نہیں ہیں تا ہم انتخابی نتائج ہماری تو قعات کے مطابق نہیںہیں۔

(جاری ہے)

انتخابات میں تمام جماعتیں تحریک انصاف کے خلاف تھیں عمران خان نے تمام ارکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کو پاکستان کی معاشی حالت کے بارے میں آگاہ کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں