کمیونیکیشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے اب تک 2 ارب 78 کروڑ 17 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

منگل 16 اکتوبر 2018 13:33

کمیونیکیشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے اب تک 2 ارب 78 کروڑ 17 لاکھ روپے کے فنڈز جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کمیونیکیشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 2 ارب 78 کروڑ 17لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 14ارب 48کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے کراچی پیکیج کے تحت ایک ارب روپے، این ٹی آر سی پرمنٹ ٹریفک کائونٹ پروگرام کے لئے 20لاکھ ، این ٹی آر سی ٹرانسپورٹ ڈیمانڈز کے لئے 40لاکھ، گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کراچی ایک ارب 75کروڑ 85 لاکھ، این ٹی آر سی ایکسیڈنٹ ڈیٹا کے لئے 75لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں