وزیرِاعظم عمران خان کا گھر پہلے ریگولرائز ہونا چاہیے، اس کے بعد ہی دیگر گھر ریگولرائز ہوجائیں گے. چیف جسٹس
سپریم کورٹ نے کورنگ نالہ تجاوزات کیس میں نظر ثانی کے لیے دائر تمام درخواستوں کر مسترد کردیا
میاں محمد ندیم منگل 16 اکتوبر 2018 13:53
(جاری ہے)
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بنی گالا کے تحفظ کے لیے پہلا قدم عمران خان نے درخواست دے کر اٹھایا، ریگولرائزیشن کا معاملہ حل ہونے تک نئی عمارتوں کی اجازت نہیں دیں گے.
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سب سے پہلے عمران خان کا گھر ریگولرائز ہوگا جس کے لیے وہ جرمانہ ادا کریں گے. چیف جسٹس نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان کو سیاسی نہ سمجھا جائے، کیونکہ عمران خان کے بعد باقی شہریوں کو اپنی تعمیرات ریگولرائز کروانے کا کہا جائے گا. علاوہ ازیں سپریم کورٹ نے بنی گالا میں تجاوزات کو ریگولرائز کرنے کے لیے کمیٹی کی تشکیل دینے کا بھی حکم دے دیا. مذکورہ کمیٹی میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) حکام سمیت سیکرٹری داخلہ پلاننگ اور ماحولیات شامل ہوں گے جو تمام تجاوزات کو ریگولرائز کرکے 3 ہفتوں میں رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی. عدالتِ عظمیٰ نے بنی گالہ میں تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کردی. دوسری جانب سپریم کورٹ نے بنی گالہ میں غیرقانونی کمپنیوں کی لیز منسوخ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ جو کمپنیاں لیز کے طے کردہ قواعد و ضوابط پر پورا نہیں اترتیں انہیں بند کردیا جائے، کیونکہ اسلام آباد میں دی گئی لیز اقربا پروری پر دی گئی. دریں اثناءسپریم کورٹ نے کورنگ نالہ تجاوزات کیس میں نظر ثانی کے لیے دائر تمام درخواستوں کر مسترد کردیا ہے. چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کورنگ نالہ تجاوزات کیس کی سماعت کی. عدالتِ عظمیٰ نے مسماة اصغر کو انسانی ہمدردی کے تحت شوہر کے کینسر اور 7 سالہ بچے کی پرورش کی بنیاد 4 ماہ کی مہلت دے دی. سماعت کے دوران وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ مسماة اصغر کا شوہر کینسر میں مبتلا ہے گھر گرگیا تو وہ بے گھر ہوجائیں گے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ غیر قانونی گھر ہے اس نے تو گرنا ہے لیکن ہم ہمدردی کی بنیاد پر 4 ماہ مہلت دے دیتے ہیں. متاثرہ خاتون نے عدالت میں کہا کہ مجھے اپنی جائیداد پر ہمدردی نہیں چاہیے جن لوگوں نے ہمیں یہ جائیداد دلائی ہے اور فروخت کی ہے ان افراد کو کیوں نہیں پکڑا جاتا جس پر چیف جسٹس نے کہا آپ چاہیں تو ان کے خلاف مقدمہ درج کروادیں. چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ میں یہاں پر کچھ کہتا ہوں تو صبح شہ سرخیاں لگ جاتی ہیں، افسوس کہ اس ملک کو سب سے زیادہ نقصان پٹواریوں نے پہنچایا اور اس کے اوپر کے عملے کے کھانچوں کی وجہ سے غیر قانونی تعمیرات ہوئیں. چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ قانون سب کے لیے یکساں ہے کسی شخص کے لیے قانون تبدیل نہیں کیا جا سکتا. عدالت نے تجاوزات کو ہٹانے کے حکم پر نظر ثانی کے لیے دائر تمام درخواستوں کو مسترد کردیا جبکہ ایک درخواست کو منظور کرلیا.متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے مؤثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ..
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری