ضمنی انتخابات: سمندر پار پاکستانیوں کا ایک ووٹ 15 ہزار کا پڑا

ہزار 3 سو64 رجسٹرڈ ووٹرز میں سے صرف 6 ہزار 2 سو33 نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا ،ْ ایک ووٹ کا خرچ 15 ہزار روپے تھا ،ْ عہدیدار

منگل 16 اکتوبر 2018 14:33

ضمنی انتخابات: سمندر پار پاکستانیوں کا ایک ووٹ 15 ہزار کا پڑا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) ملک بھر میں منعقدہ ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں نے پہلی مرتبہ اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور کاسٹ ہونے والا ہر ووٹ قومی خزانے کو 15 ہزار روپے کا پڑا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو انٹرنیٹ ووٹنگ نظام کے تحت ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے کے عمل میں 9 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔انہوں نے کہاکہ آئی ووٹنگ سوفٹ ویئر پر سب سے زیادہ خرچہ ہوا ،ْ دیگر عمل میں اخراجات برائے نام تھے۔الیکشن کمیشن کے عہدیدار نے کہا کہ 7 ہزار 3 سو64 رجسٹرڈ ووٹرز میں سے صرف 6 ہزار 2 سو33 نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور ایک ووٹ کا خرچ 15 ہزار روپے تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں