تمام پاور پلانٹس کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں سے 2 پر کام شروع ہوچکا ہے. فواد چوہدری

حکومت بجلی کی مد میں سردیوں میں ایک ارب دو کروڑ جبکہ گرمیوں میں ایک ارب 80 کروڑ روپے یومیہ نقصان برداشت کررہی ہے. پریس کانفرنس سے خطاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 16 اکتوبر 2018 14:34

تمام پاور پلانٹس کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں سے 2 پر کام شروع ہوچکا ہے. فواد چوہدری
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16 اکتوبر۔2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے لگائے گئے پلانٹس مہنگی بجلی پیدا کررہے ہیں اس لئے تمام پاور پلانٹس کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں سے 2 پر کام شروع ہوچکا ہے. اسلام آباد میںاقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ 40 دن کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، یہ لوگ 10 سال کیا کرتے رہے جو 40 دن کی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں.

وزیر اطلاعات نے کہا کہ گزشتہ 2 سال میں بجلی کی پیداواری قیمت بڑھ کر 15 روپے 53 پیسے فی یونٹ ہوئی جو 11 روپے 71 پیسے فی یونٹ میں فروخت کی جارہی ہے. اس طرح حکومت بجلی کی مد میں سردیوں میں ایک ارب دو کروڑ جبکہ گرمیوں میں ایک ارب 80 کروڑ روپے یومیہ نقصان برداشت کررہی ہے. بجلی کی قیمت نیپرا طے کرتا ہے، اس ادارے کو ہم نے نہیں گزشتہ حکومتوں نے بنایا ہے، نیپرا نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کریں ورنہ روز نقصان ہوگا، اس نقصان کی وجہ سے گردشی قرضے میں ہر سال 34 ارب روپے اضافہ ہوا.

فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ چیزوں کو بہتر اور ٹھیک کریں، ہم نے کوشش کی کہ بجلی کی قیمت بڑھانے سے غریبوں پر اثر نہ پڑے. مسلم لیگ (ن)نے جس طرح اداروں سے کھلواڑ کیا اس کو بھی سامنے لانا ہے‘ (ن) لیگ کے لگائے گئے پلانٹس مہنگی بجلی پیدا کررہے ہیں، قائد اعظم سولر پلانٹ دنیا کا مہنگا ترین پاور پلانٹ ہے، اس پلانٹ سے پیدا ہونے والی بجلی کی فی یونٹ قیمت اس وقت 17 روپے سے زائد پڑ رہی ہے.

انہوں نے کہا کہ تمام پاور پلانٹس کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں سے دو پر کام شروع ہوچکا ہے. وفاقی وزیر نے کہا کہ لوگوں کو پتا ہی نہیں اور ان کے اکاﺅنٹس میں اربوں روپے نکل رہے ہیں، ڈاکوو¿ں کو پکڑنے کیلئے کوشش کر رہے ہیں، جب احتساب کا کہا جاتا ہے وہاں پر جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے. انہوں نے کہا کہ جب ہم کہتے ہیں کہ احتساب ہونا چاہیے تو کچھ دوست کہتے ہیں اپوزیشن سے بنا کر رکھنی چاہیے، جب سب کچھ اس طرح چلنا ہے تو پھرپی ٹی آئی کو حکومت میں آنے کی کیا ضرورت تھی.

ضمنی انتخابات کے نتائج کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو سب سے زیادہ ووٹ ملے. پی ٹی آئی کیخلاف تمام جماعتیں اکٹھی تھی پھر بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہ کرسکیں‘ تحریک انصاف نے نئی مثال قائم کی کہ کسی وزیر نے ضمنی انتخاب والے حلقے کا دورہ نہیں کیا. فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب ، یو اے ای چین اور دیگر ممالک کی حمایت حاصل ہے، وزیر اعظم عمران خان تمام معاملات پر جلد قوم کو اعتماد میں لیں گے.

فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی کارکردگی سامنے رکھنا ضروری ہے‘ نون لیگ نے لوگوں سے جو کھیل کھیلا عوام کے سامنے لائیں گے. بجلی کے معاملات سے متعلق ن لیگ کا دور حکومت بدترین تھا. انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والے تھوڑا انتظار کرلیں نیا پاکستان ابھر کر آئے گا، بجلی 11.71 روپے فی یونٹ دی جارہی ہے، شہباز شریف کہتے تھے ہم نے سستی بجلی کے پلانٹ لگائے‘حکومت کو بجلی کی قیمت 14.22 روپے میں پڑ رہی ہے.فواد چوہدری نے کہاکہ گزشتہ حکومت کی کارکردگی سامنے رکھنا بھی ضروری ہے‘ صوبوں کو نیٹ ہائیڈل میں سے منافع دینا ہے‘گزشتہ حکومت کے 2 سال میں بجلی کی قیمت 15 روپے 53 پیسے کی ہوگئی.انہوں نے کہا کہ حکومت 15 روپے 53 پیسے میں فی یونٹ بجلی بناتی ہے، حکومت کو فی یونٹ 2 روپے 63 پیسے نقصان ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

34 سے 36 ارب روپے گردشی قرضے میں اضافہ ہو رہا ہے، بجلی کے معاملات سے متعلق ن لیگ کا دور حکومت بدترین تھا.وزیر اطلاعات نے کہا کہ روزانہ بجلی کی طلب 14 ہزار 900 میگا واٹ کے لگ بھگ ہے، نیپرا نے تجویز دی کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کریں.نیپرا ہم نے نہیں بنایا گزشتہ حکومت نے بنایا تھا.انہوں نے کہا کہ ہم چوروں اور ڈاکوﺅں کے احتساب کی بات کرتے ہیں، احتساب کی بات کریں تو کہا جاتا ہے یہ لفظ اور طریقہ مناسب نہیں.

جہاں احتساب کی بات آتی ہے وہاں جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے، ’فالودے والے اور طلبا کے اکاﺅنٹس سے کروڑوں روپے نکل رہے ہیں، فیصلہ عوام نے کرنا ہے، پاکستان میں تبدیلی لانی ہے یا نہیں.انہوں نے بتایا کہ حکومت نے بجلی پلانٹس کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے، ایل این جی اور پنجاب کے پلانٹس کی تحقیقات نیب کرے گا. نون لیگ نے لوگوں سے جو کھیل کھیلا عوام کے سامنے لائیں گے.فواد چوہدری نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف نے نیا کلچر متعارف کروایا ہے، وزیر اعظم کسی حلقے میں نہیں گئے، کسی پیکج کا اعلان نہیں کیا.

پہلی بار حکمران جماعت انتخابی معاملات سے مکمل لاتعلق رہی. وزیر اعظم نے بیرون ملک سے آنے والا پیسہ بڑھانے کی ہدایت کی‘ منی لانڈرنگ روکنے اور سرمایہ کاری لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں.انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ابھی بجلی کے معاملے پر بحث نہیں ہوئی، حکومت کتنی بجلی پر سبسڈی دے گی فیصلہ اجلاس میں ہوگا. برآمدی انڈسٹری کو سہولتیں دینے کے لیے کام کر رہے ہیں.فواد چوہدری نے کہا کہ گیس کی 143 فیصد قیمت بڑے ہوٹلوں کے لیے بڑھائی، ہم تندور والوں کو ریلیف دیں گے، بڑے ہوٹلز کو کیوں دیں؟ حکومت کے پاس زیادہ گیس ہوگی تو انہیں بھی دے دیں گے.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں