ہم نے محروم طبقات کو عزت دینی ہے ‘شہریار آفریدی

لیاری والوں نے ہمیشہ سیاست اور جمہوریت کے لیے جدوجہد کی.صحافیوں سے گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 16 اکتوبر 2018 15:13

ہم نے محروم طبقات کو عزت دینی ہے ‘شہریار آفریدی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16 اکتوبر۔2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ہم نے محروم طبقات کو عزت دینی ہے ان کے لیے کام کرنا ہے ،اللہ کے بعد عام پاکستانی کا تحفظ ہم کریں گے. وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے لیاری میں ایم این اے شکور شاد کے گھر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیاری والوں نے ہمیشہ سیاست اور جمہوریت کے لیے جدوجہد کی.

عوام کو احساس دلائیں گے کہ جان اور مال کے تحفظ کی ذمے داری ریاست کی ہے. تمام معاملات میں تمام اکائیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ، وزیراعظم بیورو کریسی یاغیرملکی قیادت سے ملتے ہیں توکہتے ہیں کہ میرے پاکستانیوں کوعزت دو. انہوں نے کہا کہ ریاست سے خیانت کرنے والا کسی بھی عہدے پر ہو پکڑا جائے گا. بہت نہتے پاکستانیوں کاخون بہہ چکا،اب محروم طبقات کوگلے سے لگانے کاوقت ہے،کوئی اقتدارکے نشےمیں یہ سوچ رکھتاہے کہ وہ عوام کی تذلیل کرتے ہیں انکو ایسا نہیں کرنے دینگے.

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور رینجرز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،ہم اپنی نااہلیوں کی وجہ سے بہت نقصان اٹھایا. اب وقت آگیا ہے کہ ڈو مور کا مطالبہ نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

اقوام عالم کو چاہیے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو عزت دی جائے. وزیراعظم بیورو کریسی یاغیرملکی قیادت سے ملتے ہیں توکہتے ہیں کہ میرے پاکستانیوں کوعزت دو. انہوں نے کہا کہ ریاست سے خیانت کرنے والا کسی بھی عہدے پر ہو پکڑا جائے گا.

بہت نہتے پاکستانیوں کاخون بہہ چکا،اب محروم طبقات کوگلے سے لگانے کاوقت ہے،کوئی اقتدارکے نشےمیں یہ سوچ رکھتاہے کہ وہ عوام کی تذلیل کرتے ہیں انکو ایسا نہیں کرنے دینگے. انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور رینجرز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،ہم اپنی نااہلیوں کی وجہ سے بہت نقصان اٹھایا. اب وقت آگیا ہے کہ ڈو مور کا مطالبہ نہ کیا جائے۔اقوام عالم کو چاہیے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو عزت دی جائے.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں