ْنجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافہ ،ْ چیف جسٹس کی سینئر وکلاء کو والدین بن کر سوچنے کی نصیحت

منگل 16 اکتوبر 2018 16:42

ْنجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافہ ،ْ چیف جسٹس کی سینئر وکلاء کو والدین بن کر سوچنے کی نصیحت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافے کے خلاف والدین کی درخواستوں پر سماعت کے دور ان اسکولوں کے سینئر وکلاء کو والدین بن کر سوچنے کی نصیحت کی ہے ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دور ان چیف جسٹس ثاقب نثار نے سینئر وکلا کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ بڑے وکلاء خود کو والدین کے ایشوز محسوس کر کے سوچیں ،ْجو نوٹس لیتا ہوں بڑی بڑی فیسوں والے وکیل آ جاتے ہیں، جب آپ بڑی بڑی فیسیں وصول کر لو گے تب بتا دینا پھر مسئلہ حل کر لینا۔چیف جسٹس نے کہا آپ سب کو پتا ہے اس کیس میں کیا معاملہ ہے، ایک سی ایس پی افسر بھی آج 3 بچوں کی فیس ادا نہیں کر سکتا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں